کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے جہازمیں انوکھاواقعہ،مسافر ششدر،کراچی سے پشاور آنے والی سرکاری ایئرلائنز پی آئی اے کی پرواز چوہا گھس جانے سے تاخیر کا شکار ہوگئی -پی آئی اے کی پرواز 350 صبح 7کی بجائے 8 بجے پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پہنچی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور کیلئے صبح 5 بجے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 350 میں چوہا گھس گیا -ذرائع کے مطابق چوہا کیٹرنگ گاڑی سے جہاز کے اندر چلا گیا، جو کوشش کے باوجود پکڑا نہ جاسکا۔مسافر پی آئی اے کے عملے کی بھاگ دوڑ دیکھ کر مسافرں کے ہنسی سے پیٹ میں بل پڑ گئے۔ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے بعد پی آئی اے حکام نے مسافروں کو دوسرے جہاز میں بیٹھا کر پشاور کے لئے روانہ کردیا ¾شیڈول متاثر ہونے سے پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 فلائٹ 8 بجے کی بجائے 9 بجے روانہ ہوگئی۔