جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

دھرنے کے دوران اسمبلی میں خطاب کی یاد تازہ ،نوازشریف پر برس پڑے

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنے کی ناکامی سے شریف برادران کے تکبر میں اضافہ ہوا ، پیپلز پارٹی نے جمہوریت بچانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے کر اپنے ا±وپر ” فرینڈلی اپوزیشن “ کا لیبل لگوایا،عوام کے معاشی و اقتصادی مسائل کے لئے جہد و جہد کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداءہال میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے 48 واں یوم تا سیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے سردار لطیف کھوسہ ،لائرز فورم پنجاب کی قیادت سمیت لاہور کے رہنماﺅں نے شرکت کی ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی پی نے جمہوریت بچانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے کر اپنے ا±وپر ” فرینڈلی اپوزیشن “ کا لیبل لگوایا۔کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ بیس کروڑ لوگوں میں صرف آٹھ لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے اور غریب لوگ غربت کے ہاتھوں خود کشیاں کر رہے ہیں۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس کادن درحقیقت خود احتسابی کا دن ہوتا ہے کہ ہم نے کیا کھویا ہے کیا پایا ہے۔ ایسے موقعوں پر ان ہاﺅس بیٹھ کر اپنی سمت درست کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے منتشر اسلامی ممالک کو لاہور میں اسلامی سر براہی کا نفرنس بلا کر او آئی سی کی داغ بیل ڈالی اور انہیں ایک الگ شناخت دی۔مگر آج او آئی سی کو پنجابی میں اوئے آئی سی کہتے ہیں۔پیپلز پارٹی نے جمہوریت بچانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے کر اپنے ا±وپر ” فرینڈلی اپوزیشن “ کا لیبل لگوایا،عوام کے معاشی و اقتصادی مسائل کے لئے جہد و جہد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے حکومت کیخلاف دھرنے میں جمہوریت کی خاطر شریف بردران کا ساتھ دیا لیکن دھرنے کی ناکامی سے شریف بردارن کے تکبر میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو پیپلز پارٹی کو انتخابات لڑنے کیلئے امیدوار مشکل سے ملتا ہے تاہم یہ صورتحال زیادہ دیر تک نہیں رہے گی اور وہ وقت اب دور نہیں ہے کہ جب انتخابات لڑنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے امیدوارلائن میں کھڑے ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیر اعظم پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کے حوالے سے زیر التواءصدارتی ریفرنس کا جلد فیصلہ کرے اور تاریخ کے اوراق میں عدلیہ پر لگے دھبے کو ختم کیا جائے ۔بھٹو شہید نے روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ بنیادی طور پر ایک فلاحی ریاست کے قیام کی طرف عوام کو راغب کرناتھا۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جنہوں نے انگریز سے وفاداری کے عوض انگریز سے انعام میں بڑی بڑی جاگیریں حاصل کیں آج وہ اور انکی اولادیں بڑے بڑے جاگیر دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں احتساب کی بات تو کی جاتی ہے لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ اسلام میں احتساب کا تصور وہ ہے جو خلیفہ وقت حضرت عمر فاروق سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ملک ،جمہوریت اور عوام کے لئے اپنے خون سے قربانیوں کی ایک طویل تاریخ رقم کی ہے۔ تقریب سے پی ایل ایف کے رہنما افتخار شاہد ،میاں عبد الستار انجم،زاہد چوہدری ،شاہد عباس کے علاوہ بیرسٹر عامر حسن نے بھی خطاب کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…