جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ سمیت کسی بیرونی ملک سے مزیدقرض ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کے جواب نے حیران کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح غریب عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور ان کے بنیادی مسائل کاحل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں یکساں ترقی کادور شروع ہوچکا ہے اور ہمارے صوبے میں اتنے وسائل موجود ہیں کہ ہمیں امریکہ سمیت کسی بیرونی ملک سے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ کرکے مالی وسائل صرف اور صرف عوام اور صوبے کی ترقی کیلئے مہیا کر دیئے ہیںانہوں نے بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں کی ترقی کیلئے ایک ٹیم کے طور پر ملکر کام کریں جس کیلئے صوبائی حکومت انہیں ترقیاتی فنڈز کی کمی نہیں ہونے دے گی وزیراعلیٰ نے کہاکہ انکی کابینہ میں کوئی بھی وزیر کمیشن یا کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ صوبے کا آزاد صوبائی احتساب کمیشن وزیراعلیٰ اور وزراءسمیت سب کا احتساب کر سکتا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم کرکے نظام کو شفاف بنا دیا ہے اور ہمار ا سب کچھ عوام کے سامنے ہے ۔ وہ ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ میں تحصیل جہانگیرہ اور تحصیل نوشہرہ کے تین حلقوں پی کے۔ چودہ، پندرہ اور سولہ کے ویلج کونسل ، تحصیل وضلع کونسل کے ممبران سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ضلع ناظم لیاقت خان خٹک، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، ایم پی اے ادریس خٹک، نائب ضلع ناظم اشفاق احمد خان ، تحصیل ناظم جہانگیرہ صادق خان خٹک، تحصیل نائب ناظم نوشہرہ زر عالم خان بھی موجود تھے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے نظام کی تبدیلی کا جو نعرہ لگایاتھا اس پر من وعن عمل کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سکولوں اور ہسپتالوں میں عوام کو آئندہ آنے والے مہینوں میں تبدیلی محسوس ہوگی بلدیاتی نمائندے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکرایک ٹیم کی طرح بلدیاتی نظام کو چلائیں گے تو عوام کی بہتر خدمت ہوسکے گی۔علیحدہ علیحدہ کام کرنے سے کچھ نہیں ہوگا اور نہ علاقہ ترقی کرسکے گا۔انہوںنے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں کے مسائل کے حوالے سے ایک سوالنامہ تیارکیاگیا ہے جس کے ذریعے علاقے اور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جاسکے گی اور اس کے مطابق فنڈز کی تقسیم بہتر انداز میں ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس ترقیاتی کیلئے فنڈز کی کمی نہیں ۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ فنڈ غریب عوام پر خرچ ہوں ۔اوران کی محرومیاں دور ہوں۔انھوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں غیر معیاری کاموں کاراج تھا جو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ختم کردیا۔ اب تمام کام میرٹ اور عوام کے مشورے سے ہوگااب ترقیاتی کاموں میں کوئی ٹھیکیدار کمیشن او ر رشوت نہیں دے سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیار ی کام کے حوالے سے مجھے اور صوبائی حکومت کو آگاہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں غریب عوام کے بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ان سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے فنڈ خرچ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ضلع میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا ۔ میری نظر میں غریب عوام کے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا میگا پراجیکٹس سے کم نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے سکولوں میں تیرا ہزار کمروں اور آٹھ ہزار باتھ رومز کی کمی ہے جن کی تعمیر کے لیے خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکولوں میں تعمیراتی کام سی اینڈ ڈبلیو کی بجائے والدین اور ٹیچر ز پر مشتمل کمیٹیوں کے ذریعے سے کیے جائیں گے تاکہ ان کمیٹیوں میں شامل عوام خود اپنے ہاتھوں سے سکولوں کی تعمیر ومرمت میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے عوام اور عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ پی ٹی سی کی کڑی نگرانی کریں اور دیکھیں کہ سکولو ں کو جاری ہونے والا فنڈ ٹھیک خر چ ہورہا ہے کہ نہیں۔انھوںنے کہا کہ بلدیاتی فنڈ میں پرائمری سکولوں کو دس سے بیس لاکھ روپے تک فنڈ جاری کئے جارہے ہیں۔ جبکہ مڈل اورہائی کے لیے بیس فیصد فنڈ مختص کیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ سکولوں میں چوبیس ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔ جن میں سے دس ہزار اساتذہ اس سال اور چودہ ہزار اساتذہ اگلے سال میرٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نوشہرہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی پر کام شرو ع کردیا گیا ہے اوراضاخیل کے قریب ائیر یونیورسٹی کے لیے جگہ بھی مختص کردی گئی ہے انھوں نے کہ صوبائی حکومت عوام کی صحت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں جعلی ادویات کے مسئلے پر بھی قابو پا لیا گیا ہے تمام ہسپتالوں میں بہتری لائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جنوری 2016 میں نوشہرہ میں ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیاجارہا ہے جس سے ضلع نوشہرہ کے عوام کی مشکلات کم ہوسکیں گی انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈاکٹرز کی میرٹ پر بھرتی شروع کی جارہی ہے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں تین گناہ اضافہ کردیا گیاہے جس سے ڈاکٹر بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں گے انہوںنے کہا کہ ایک ہزار مرد وخواتین نرسنگ سٹاف کو بھی میرٹ پر بھرتی کیاجارہا ہے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس اور تھانوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اورتھانوں کو جدید خطوط پر استوار کیاجارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پٹواری پٹوار سرکل سے باہر نہیں بیٹھے گا۔ صوبائی حکومت پٹوار خانوں کی تعمیر پر بھی غور کررہی ہے۔ تاکہ لوگوںکو سابقہ دور حکومت اور موجودہ حکومت میں فر ق محسوس ہو۔انھوں نے کہا کہ پورے صوبے میں جدید طرز پر تھانوں کی تعمیر ہوگی۔ جھوٹی ایف آئی آر کادور ختم ہوچکا ہے غریب عوام کو بھی تھانوں میں وہی عزت دی جائے گئی جو کسی زور آور یا صاحب حیثیت کو دی جاتی تھی۔انہوں نے سرکاری ملازمین کو بھی اپنا قبلہ درست کرنے کا کہا اور کہا کہ وہ بغیرکسی لالچ کے عوام کی خدمت کریں انھوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کرناہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سابقہ دور حکومت میں تھرڈ ڈویژن ا ُمیدواروں کو بھی سرکاری نوکریاں دی گئیں مگر اب تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر ہورہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم کسی کے ساتھ انصاف نہ کرسکے تو یہ تبدیلی نہیں ہوگی۔بلکہ وہی پرانا نظام ہوگا۔ہماری خواہش ہے کہ تھانوں پٹوار خانوں میں غریب عوام کی عزت ہو۔ انھوںنے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ نوشہرہ ایک خوبصور ت شہر بنے۔ہمیں ملک کو بہتر بنانے کے لیے خود کو تبدیل کرنا ہوگا اور آنے والا دور بھی انشاءاللہ تحریک انصاف کا ہو گا ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…