کراچی(نیوزڈیسک)سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ادھرہائیکورٹ نے ان کی والدہ کی درخواست مستردکردی۔تفصیلات کے مطابق سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے نیب ریفرنس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اپنایاکہ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری نیب آرڈی نینس کے سیکشن 24 اورآئین کے آرٹیکل دس اےک کی بھی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزارنے مزیدموقف اختیارکیاکہ ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری غیرقانونی ہے،لہذاضمانت منظورکی جائے،درخواست کی سماعت آج ہی ہوگی۔ادھرسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلیوٹو نے ڈاکٹرعاصم کی والدہ ڈاکٹراعجازفاطمہ کی دائرکردہ درخواست کی سماعت سے انکارکردیا۔ڈاکٹراعجازفاطمہ نےڈاکٹرعاصم کےخلاف مقدمے میں رینجرزکے اثراندازہونے کےخلاف درخواست دائرکی تھی۔