لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم تو عمران خان کو عوام کے مسائل حل کرنے کی دعوت دیتے ہیں، مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور ہم سب مل کر 2018ء میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں۔ تاہم دوسری جانب سے صرف میں نہ مانوں کی سیاست ہو رہی ہے، حالانکہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں، میں مانوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کا غرور نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال باقی رہ گئے ہیں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔