لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف پنجاب کے کن علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں ہونگی .تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ماموں کانجن سمیت5شہروں میں مونسپل کمیٹیوں میں حکومت بنائیگی‘ تحریک انصاف کے لوگوں کو (ن) لیگ دور آمر یت سے بدتر سلوک کرتے ہوئے انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ چیئر مین مونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیدوار عاطف رندھاوا اور انکی فیملی کے 3شادی ہالوں کو انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے ‘(ن) لیگ نے انتقامی کار وائیاں بند نہ کیں تو پورے پنجاب میں کارکنان احتجاج کر یں گے‘تحر یک انصاف نے پہلے بھی حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی انکے اصل چہروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر یں گے ۔ چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں ٹوبہ ٹیک سنگھ مونسپل کمیٹی میں حکومت بنانے کیلئے15کونسلرز کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں اشفاق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے بلدیاتی انتخابا ت کے دوران سر کاری وسائل کا بدتر ین استعمال کر کے الیکٹرول فراڈ کے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں لیکن اب جہاں بھی تحر یک انصاف حکومت بنانے کی پو زیشن میں ہے وہاں ہمارے لوگوں کے خلاف قتل سمیت دیگر جھوٹے مقدمات در ج کر کے انکو ہر اساں کیا جا رہا ہے جس میں پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ انتقامی کاروائیوں سے باز آجائے ورنہ اسکے خلاف تحر یک انصاف پورے پنجاب میں احتجاج کر یں گے اور جب تک مطالبات منظور نہیں ہوں گے ہمارا احتجاج جاری رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آئین کی حکمرانی اور جمہو ریت کی باتیں کر تے ہیں لیکن اصل میں حکمرانوں کا انداز سیاست آمر یت سے بھی بدتر ہے کیونکہ یہ اپنے خلاف کسی کو بھی برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہمیں حکومت بنانے کیلئے15کونسلر ز کی ضرورت ہے جن میں سے تحر یک انصاف کے12کونسلر ز منتخب ہوئے اور باقی ہمارے حمایت یافتہ تین کونسلر بھی آج ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف صرف ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہی نہیں ماموں کانجن ‘چیچہ وطنی ‘پیپلاں ‘کمیر والا ‘ڈجکوٹ اور میانوالی میں بھی حکومت بنانے کی پو زیش میں ہے اور تحر یک انصاف حکمرانوں کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ان شہروں میں مونسپل کمیٹیوں میں حکومت بنائیں گے