جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات کاتیسرامرحلہ ، تفصیلی رپورٹ جاری

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کے بارہ اضلاع اور کراچی کے چھ اضلاع میں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم روز و شور سے چلائی گئی. امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو اپنے طرف مائل کرنے کیلئے بلند و بانگ دعوے کیے گئے .متعلقہ شہروں میں انتخابی گہما گہمی عروج پر رہی ۔ جبکہ گلی ، محلوں اور سڑکوں پر پوسٹرز اور بینرز کی بھرمار ہے.پنجا ب کے بارہ اضلاع جن میں راولپنڈی ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور، سیالکوٹ، ناروال ،خوشاب ،جھنگ ، راجن پور ، مظفر گڑھ ، لیہ،رحیم یار خان اور سندھ میں کراچی کےچھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرے مرحلے کیلئے پولنگ ہوگی. پنجاب میں سینتیس ہزارپانچ سوبتیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکیےگئے ان میں سے پانچ ہزار ایک سو چونسٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے. اس طرح کل اکتیس ہزار آٹھ سو اڑتالیس امیدوار مدمقابل ہیں .520 امیدوار بلامقابلہ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں۔کراچی کےچھےاضلاع میں پانچ ہزار پانچ سو اڑتالیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگاجبکہ اڑتالیس امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں .کراچی کے نئے تشکیل شدہ ضلع کورنگی شہر کو حساس ترین علاقہ قرار دیا گیا ہے.حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن نے ضلع کورنگی کے تمام پولنگ اسٹیشنزکوحساس قرار دے دیا . کورنگی کراچی کا نو تشکیل شدہ ضلع ہے جس میں کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن اورشاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں. دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کے روزمتعلقہ اضلاع میں عام تعطیل ہوگی.



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…