ملتان (نیوزڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات, کپتان کے امیدوارکاایساکارنامہ ،ن لیگ بھی چکراگئی . الیکشن کمیشن کی غلطی یاپھرامیدوارکی مبینہ چالاکی کے باعث 3افرادپرمشتمل گھرمیں 151ووٹوں کے اندراج نے مخالف امیدواروں کوچکراکررکھ دیا۔پنجاب میں ہونے والے تیسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات سے قبل ملتان میں چونگی نمبر8کے نزدیک 4وارڈکے علاقے اعوان پوہ میں حنیف اعوان تحریک انصاف کے کونسلرکے امیدوارہیں جبکہ اس وارڈسے ن لیگ کی طرف سے ملک عرفان اتیراجبکہ محمدنوازبلوچ اورشہزادمنڈاآزادحیثیت سے کونسلرکاالیکشن لڑرہے ہیں ۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کوچیک کیاگیاتومخالف امیدوارچکراکررہ گئے ۔تحریک انصاف کے کونسلرکے امیدوارکے 6مرلے کے مکان نمبر1797جہاں صرف حنیف اعوان ،ان کے بھائی محمدامین اوروالد محمداسلم کے ووٹ درج ہونے چاہیے تھے وہاں اس گھرکے ایڈریس پر151ووٹ درج ہیں ۔