راولپنڈی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان کے سینئیر صحافی حامد میر کے رقم کی پیشکش سے متعلق عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کر دیا . حامد میر نے سابق صدر پر الزام عائد کیا تھا کہ اپنے دورٍ حکومت میں پرویز مشرف نے انہیں 15 کروڑ روپے کے عوض خریدنے کی کوشش کی تھی لیکن اپنے انٹرویو میں سابق صدر نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حامد میر مجھے 15 کروڑ روپے دے میں تب بھی اسے قبول نہیں کروں گا۔