لاہور( نیوز دیسک)عمران خان اور ریحام کی شادی اور بعد ازاں علیحدگی کی خبر دینے والے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ دونوں کی شادی کی وحی نازل نہیں ہوئی تھی خبر موجود تھی جسے تصدیق کرنے کے بعد نشر کیا ، اگر ریحام خان اپنی کوئی بات کہنا چاہتی ہیں تو پلیٹ فارم حاضر ہے آکر بات کریں ہم ان کی ہر بات کا جواب دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ریحام خان کی گفتگو دیکھ لیں وہ چانٹے سے کم پر بات ہی نہیں کرتیں اور میرے خیال میں ان کی طبیعت میں طغیانی ہے۔ انکے سابق خاوند ڈاکٹر اعجاز نے کہیں سے میرا فون نمبر تلاش کر کے رابطہ کیا اور مجھے بتایا کہ ایک دفعہ ریحام نے میری طرف پلیٹ اچھالی اور میں بچ گیا جو دیوار سے جا ٹکرائی۔ اسی طرح ایک دفعہ بچے کاکھلونا اٹھا کر دے مارا جسے میں نے ہاتھ سے روکا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کو اپنی غلطیاں تلاش کرنی چاہئیں نا کہ خبر دینے والے کے پیچھے پڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹ فارم حاضر ہے اگر ریحام خان مہذب معاشرے کے اصول کے مطابق آکر بات کریں تو ہم ہر بات کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔