اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کی جائے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں مینڈیٹ کے خلاف کسی قسم کا کھیل برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگرپی ٹی آئی کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو اس پر شدید مزاحمت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا رویہ انتخابات کو متنازع بنانے کا باعث بنتا ہے اس لئے الیکشن کمیشن حقیقی انتخابی نتائج کا فوری اعلان یقینی بنائے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ وفاق کے بلدیاتی انتخابات میں متنازع ووٹوں کی حامل 8 یوسیز کی بجائے صرف 2 پر دوبارہ گنتی پر گہری تشویش ہے اس لئے تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ متنازع یوسیز میں دوبارہ گنتی کی جائے