کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے نجی بینک میں پولیس اور گارڈ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق چار نقاب پوش ڈاکووں سٹیلائٹ ٹاون کے نجی بینک میں ڈکیتی کرنے کے ارادے سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم بینک کے باہر ڈیوٹی پر تعینات گارڈ نے انہیں روکنے کا کہا جس پر ڈاکووں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔فائرنگ سے گارڈ فیض محمد کے کندھے میں گولی لگی ، گارڈ اور قریب ہی موجود پولیس کی جانب جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ زخمی گارڈ کو بھی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بینک مینجر کے مطابق بینک کے سیکورٹی گارڈ اور پولیس کی بر وقت کارروائی نے ڈکیتی کی کوشش نا کام بنا دی