اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیمرا کی جانب سے ملک میں غیر قانونی بھارتی ڈش ٹی وی سروسز کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ڈش سروسز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں پڑے پیمانے پر نہ صرف اس سروس کی فروخت جاری ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس تمام صورتحال میں پیمرا نے ملک بھر میں مختلف بھارتی ڈش ٹی وی سروسز کی فروخت کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔