کراچی(نیوز ڈیسک)شیخ رشید احمد نے ریحام خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان پر تنقید کر کے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کے بجائے عام شہری کی طرح زندگی گزاریں۔ریحام سیاست کو سیاستدانوں کے لیے چھوڑ دیں، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے معاملے پرپی ٹی آئی قیادت خاموش رہی مگرعمران خان کے قریبی دوست اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چپ کاروزہ توڑلیا، شیخ رشید کہتے ہیں ریحام خان اپوزیشن کا کردارادا نہ کریں وہ عمران کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کے لیے یہ اعزازکی بات ہے، ریحام عمران پر تنقید کے بجائے عام شہری کی طرح زندگی گزاریں۔