راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کے حکم کے مطابق آج چار دسمبر راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ کل پانچ دسمبر کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی سی او آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لئے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جو نجی ادارے کھلے رہیں گے ان کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔