ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کااصل کاروبار، عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر اس ملک میں ہمیشہ بندر بانٹ ہوئی ،سیاستدانوں نے ملکی مفاد کی بجائے ہمیشہ ذاتی مفاد کو آگے رکھا،نواز شریف نے بھی سیاست کو کاروباربنالیا ہے ،ہر آدمی کی قیمت لگاﺅ اور اقتدار حاصل کرو کا اصول اپنا رکھا ہے ، جتنا پیسہ سیاست سے کماتے ہیں اتنا ہی پھر دوبارہ لگا کر لوگوں کو خرید لیتے ہیں ،دھاندلی کا ہر بار نیا طریقہ ڈھونڈ لیتے ہیں، اسلام آباد میں بھی سب نے دیکھ لیا ہے لوگوں نے میٹرو کو ووٹ دیا یا پی ٹی آئی کو، اب لیڈروں کے بچے پھر سے باریاں لینے کے لئے تیار ہو رہے ہیں، کمرے میں نانا یا والدہ کی تصویر سجانے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا ،لیڈر کبھی بزدل نہیں ہوتا بلکہ وہ تو مشکل وقت میں قوم کو کھڑاکرتاہے ،خفیہ ملاقات میں نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے جبکہ مودی اپنے انتہا پسندوں سے ڈر رہے تھے ، اس طرح کی خفیہ میٹنگز لیڈر پر عوام کا اعتماد ختم کردیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں چوتھے سالانہ ساﺅتھ ایشیاءمڈل ایسٹ انکلیوژ سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر شفقت محمود ،نعیم الحق ، عمر سرفراز چیمہ او ردیگر بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ اسلام آباد میں ہمارے 400کونسلر جیتے اور مسلم لیگ (ن) کے 150جیتے لیکن چیئرمین پھر بھی (ن) لیگ کے زیادہ جیت گئے ، ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ کونسلر کا ووٹ تو اپنی جماعت کو دیں اور چیئرمین کاووٹ (ن) لیگ کو دے دیں ۔ یہ لوگ ہر بار دھاندلی کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیتے ہیں اور اسکی وجہ آج تک اس میں ملوث کسی مجرم کو سزا کا نہ ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختوانخواہ میں جتنی زیادہ محنت اور کارکردگی دکھائی ہے مجھے پورا یقین ہے کہ عام 2018ءمیں ہمیں انتخابی مہم کی ضرورت نہیں پڑے گی اور لوگ خود ہی پی ٹی آئی کی کارکردگی کو دیکھ کر ووٹ دیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کو میٹرو اور اوونج لائن کی بجائے ملک کے اصل مسائل پر توجہ دینی چاہیے ۔ اس ملک کے ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ 23سال سے سکولوں میں بنیادی سہولیات بھی مہیا نہیں کی جا سکیں ۔ جیتنا پیسہ لاہور کی میٹرو بس پر لگایا گیا اس کی آدھی قیمت میں چشمہ کینال کا پراجیکٹ مکمل ہو سکتا تھاجس سے آس پاس کی ہزاروں ایکڑ زمینیں سیراب ہوتی اور لوگوں کو میٹھا پانی میسر آسکتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے اپنی پارٹی کے اندر انتخابات کروائے حالانکہ اس ملک میں کوئی اپنے خاندان کے اندر بھی ایسا نہیں کرتا ۔ ہم نے یہ تین مہینے میں کروانے تھے لیکن اس میں گیارہ مہینے لگ گئے جس سے ہمیں اس کا کافی نقصان ہوا اور ہمیں عام انتخابات میں شکست ہوئی ۔ یہ ایک برا تجربہ تھا لیکن ہم نے اس سے سیکھا ہے ۔ ذاتی زندگی میں بھی جتنے مسائل آئے ہیں اس سے میں نے ہمیشہ سبق سیکھا ہے کیونکہ جس کو جتنی ناکامی ہوتی ہے وہ اتنا ہی اس سے سیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نانا اور والدہ کی تصویر کمرے میں سجا لینے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا بلکہ اس کے لئے بہت زیادہ محنت اور رکاوٹیں عبور کرنا پڑتی ہیں ۔ انسان دباﺅ میں آکر لیڈر بنتا ہے ۔ پاکستان کو آج لیڈر شپ کی بہت ضرورت ہے۔ نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے ڈر رہے تھے اور مودی اپنے ملک کی رائٹ ونگ ڈر رہے تھے ۔ لیڈر ڈرا نہیں کرتے بلکہ دلیری ہی لیڈر کی خوبی ہوتی ہے ۔ لیڈر اس طرح خفیہ میٹنگ کبھی نہیں کرتا ۔ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کو چاہیے کہ غربت کے خاتمے کی پالیسیاں بنائیں ۔ اس طرح کی خفیہ میٹنگز لیڈر کے اوپر عوام کا اعتماد ختم کر دیتی ہیں ۔ اگر میں ان دونوں کی جگہ ہوتا تو سب سے پہلے پاکستان اور بھارت کے غربت کے مسائل کے حل کے لئے بات کرتا ۔ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے لئے آپس میں تجارت کے لئے بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے ۔ ہمیں تمام معاملات کو بات چیت سے حل کرنا چاہیے اور اپنے شہریوں کو بھی اس بات کا درس دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام پارٹیوں کے بچے پھر سے باریاں لینے کے لئے تیار ہو چکے ہیں ، جمہوریت ایسا کبھی نہیں سکھاتی بلکہ یہ تو بادشاہت ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ٹمبر مافیا نے گزشتہ سالوں میں 200ارب روپے کی لکڑی چوری کی ، پانچ سال میں 1ارب 20کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس کے لئے مقامی سطح پر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…