اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کےلئے امریکہ کے نئے سفیر کی صدرممنون کواسناد پیش کرنے کی تقریب”یادگار“بن گئی،اسناد پیش کرنے کی تمام تقریب قومی زبان ا±ردو میں ہوئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے امریکہ کے نامزد سفیر ڈیوڈ ایم ہیل نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنی اسناد ایوانِ صدر میں پیش کیں۔نامزد سفیر نے صدر مملکت سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پنا ہ قربا نیاں دی ہیں اور اس عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری سے بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ہونے والے کاروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ اسناد پیش کرنے کی تمام تقریب قومی زبان ا±ردو میں ہوئی۔
پاکستان کےلئے امریکہ کے نئے سفیر کی صدرممنون کواسناد پیش کرنے کی تقریب”یادگار“بن گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی



















































