کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری نے کہاہے کہ اکثریت ہونے کے باوجود نواب ثناءاللہ خان زہری نے ڈاکٹر عبدالمالک کو حکومت بنانے دی اب وقت آگیا ہے کہ وہ ٹال مٹول سے کام نہ لیں اور پاسداری کرتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کریں ۔انہوںنے یہ بات بیرون ملک سے واپسی پر جمعرات کو این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہاکہ جب عام انتخابات ہوئے تھے تو اس وقت مسلم لیگ ن کی اکثریت نمبر 01پر تھی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حکم کے مطابق بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناءاللہ خان زہری نے میاں نواز شریف کے حکم کی پابندی کی اور صوبے میںاسمبلی کے اندر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی جماعت کو وزیر اعلیٰ بنایا اور ڈھائی سال تک معاہدے کی پابندی کی اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی ٹال مٹول سے کام نہ لیں اور معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اقتدار اسمبلی میں پہلی پوزیشن یعنی مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈ چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کے حوالے کرے نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری نے مزید سوالا ت کے جواب دینے گریز کیا ۔