پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑے بڑے نام زِد میں آگئے،نیب کے اعلان پر کھلبلی مچ گئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بڑے بڑے نام زِد میں آگئے،نیب کے اعلان پر کھلبلی مچ گئی،نیب نے راجہ پرویز اور رانا مشہود سمیت کرپشن کے 7 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی،چیرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کرپشن کے 7 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ریشماپاور جنریشن میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیق کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی، 220 میگا واٹ کے اس منصوبے میں اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات ہیں۔نیب نے میسرز پاور میں بھی راجہ پرویز اشرف ، شاہد رفیع اور ایم ڈی پیپکو فضل احمد سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی، 150 میگاواٹ کے اس رینٹل پاور منصوبے میں کرپشن کے الزامات ہیں جب کہ اس منصوبے میں قومی خزانے کو 435.7 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ نیب کی جانب سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے افسران و حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی جس میں حکام پر 700 ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پنجاب کے وزیرکھیل و تعلیم رانا مشہود کے خلاف اسپورٹس فیسٹیول میں کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کی منظوری دی گئی جب کہ سی ڈی اے افسران کے خلاف کمرشل پلاٹ کھلی بولی کے بغیر فروخت کرنے الزام میں تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اوکاڑہ بائی پاس منصوبے میں این ایچ اے کے افسران کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی جب کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی معصوم شاہ کی پلی بار گین کی درخواست بھی منظوری کرلی گئی، معصوم شاہ پر ذرائع آمدن سے ہٹ کر 258.75 ملین روپے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…