پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے وہ کام کردکھایا کہ یورپی ملک کے ہوش اُڑ گئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چوہدری نثار نے وہ کام کردکھایا کہ یورپی ملک کے ہوش اُڑ گئے،بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن حکام نے یونان سے بے دخل کئے گئے غیر تصدیق شدہ افراد کو طیارے سمیت واپس بھجوا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن نے نئی پالیسی کے تحت یونان سے چارٹرطیارے کے ذریعے ڈی پورٹ کئے گئے مسافروں سے بھرے طیارے کو ایئرپورٹ پر روکتے ہوئے انہیں طیارے سے اترنے سے روک دیا جس کے بعد یونانی سفیر ایئرپورٹ پہنچ گئے تاہم سول ایوی ایشن حکام مسافروں کی تصدیق کرانے کے معاملے پرڈٹ گئے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت مسافروں کی تصدیق کئے بغیر انہیں نہیں لیا جائے گا۔طیارے میں 49 افراد سوار تھے جن میں سے 19 کو ان کی شہریت اور دیگر کوائف کی تصدیق کے بعد ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ دیگر 30 کو طیارے سمیت واپس بھجوا دیا گیا۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے طیارے کی لینڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اوراس حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے کہ طیارے کو کس طرح لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دی ہے جس کے تحت اگر کسی پاکستانی کو ڈی پورٹ کرنا ہو تو اس کی وجہ بھی بتانا ہوگی اورتصدیق کئے بغیر کسی شخص کو واپس نہیں لیا جائے گا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…