کراچی(نیوزڈیسک) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ہجرت کالونی، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا میں کارروائیاں کی گئیں جس میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے جو دہشت گردی اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے چند روز قبل ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد رینجرز نے شہر میں جاری آپریشن مزید تیز کردیا ہے اور اس سلسلے میں درجنوں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔