کراچی (نیوزڈیسک )کراچی میں حکومت نے اسلامی مرکز کو سینما گھر میں تبدیل کردیا۔کراچی کے علاقہ بلدیہ عظمیٰ میں واقع اسلامی سنٹر کا خواب 1980 کی دھائی میں جماعت اسلامی کے کارکن اخلاق احمد نے دیکھا۔سابق گورنرسندھ ایس ایم عباسی نے 1982میں اسلامی مرکز کا سنگ بنیاد رکھا جس کے8 سال بعد 1990میں اسلامی مرکز کی تعمیر مکمل کی گئی۔حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے اسلامی مرکز کو فعال نہیں کیا جا سکا۔جماعت اسلامی کے کارکن اخلاق احمد نے بتایاکہ پرویزمشرف کے دورحکومت میں جماعت اسلامی کے میئرنعمت اللہ کے منتخب ہوئے تومیری قسمت بھی جاگ اٹھی اورنعمت اللہ خان نے میری خواہش پوری کردی اس کے بعدجب مشرف دورمیں دوسری باربلدیاتی انتخابات ہوئے تو2005میں ایم کیوایم کے ناظم مصطفی کمال نے اسلامی مرکز کو شانزے ایڈیٹوریم میں تبدیل کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور شانزے آڈیٹوریم کو ثقافتی اور علمی مرکز میں تبدیل کردیا گیا۔کچھ عرصے بعد علمی اور ثقافتی مرکز کو سینما گھر میں تبدیل کردیا گیا۔اس پرردعمل دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکن اخلاق احمدنے کہاکہ ایساتوبھارت میں بھی نہیں ہوتاجیسااس اسلامی مرکزکے ساتھ ہوا۔انہوں نے کہاکہ کبھی کسی نے دیکھاہے کہ کسی سیمناکے بھی گنبدہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کن ظالموں نے یہ کام کیااللہ تعالی ان سے حساب لے گا۔