اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے بعد اب ن لیگ کانمبرلگ گیا،اہم وزیرپھنس گئے .نیب نے پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات میں تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔رانا مشہود پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں اربوں کے گھپلوں کے الزامات بھی ہیں۔ نیب پنجاب کےترجمان کے مطابق سپورٹس بورڈ سے سپورٹس فیسٹیول کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ رانا مشہود کیخلاف اعلیٰ سطحی انکوائری شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیب نے ریشماں پاور پلانٹ کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور شاہد رفیع کیخلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خلاف ضابطہ لوگوں کو ٹیکس میں رعایت دینے والے ایف بی آر کے افسران اوراوکاڑہ بائی پاس کیس میں گھپلوں پر این ایچ اے افسران کیخلاف بھی تحقیقات ہونگی۔نیب نے کمرشل پلاٹ خلاف ضابطہ فروخت کرنے والے سی ڈی اے افسران کیخلاف بھی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے