کراچی (نیوزڈیسک)شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرامرحلہ ہونے جارہاہے جس میں امیدوار بڑ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہیں ایک پولیس کو مطلوب شخص نے بھی چیئرمین کی نشست پر الیکشن لڑنے کا عزم کر لیا ہے اور اپنے بینرز تھانے کے سامنے لگوا دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہد بکک نامی شخص دہشتگردی کے متعدد وارداتوں سمیت پولیس ہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے اور پولیس کو مطلوب ہے جبکہ شاہد بکک رشید گوڈیل پر حملے کا مرکزی ملزم بھی ہے۔شاہد بکک شہر قائد میںیوسی 44کے چیئرمین کے الیکشن پر کھڑا ہو گیاہے اور اپنا انتخابی بینر تھانہ گلبہار کے سامنے لگا دیاہے جبکہ آزادانہ انتخابی مہم بھی چلا رہاہے اور پولیس بے خبر بیٹھی ہے
سیاسی رہنماءپرقاتلانہ حملے کامرکزی ملزم بھی امیدوارنکلا
3
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں