اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف صحافی نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کے دھرنے کے بعد جومعاہدہ طے پایاتھااس کے مطابق چیرمین نادراکی تقرری میں تحریک انصاف کی مرضی بھی شامل ہوگی۔اس تقرری میں تحریک انصاف کی مرضی کوشامل کردیاگیالیکن نوازشریف کی ہدایت پروزارت داخلہ نے ایڈوائزرٹوچیرمین کانیاعہدہ بنایااوراس پروزارت داخلہ کے صمدخرم کوتعینات کردیاجوکہ چیرمین نادراسے بھی زیادہ طاقتورہیں اورنادراکابورڈآف ڈائریکٹرزبھی ان کی مرضی سے چلتاہے اورالیکشن کمیشن سے جوبھی الیکشن فہرستوں کے لئے کام ملتاہے ان معاملات کوبھی صمدخرم اوران کی ٹیم دیکھتی ہے اورن لیگ کی مرضی سے کام کیاجاتاہے ۔سینئرصحافی نے کہاکہ اگرالیکشن 2018بھی ہوئے توایک بارپھرن لیگ تحریک انصاف کاوائٹ واش کردے گی