اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں طارق محمود اور اظہر قیوم ناہرا کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں ایک دوسرے پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کئے اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ میاں طارق محمود نے کہا کہ ”گن پوائنٹ“ پر اپنے عزیز و اقارب کو انتخاب میں کامیابی دلوائی گئی جبکہ اظہر قیوم ناہرا نے کہا کہ وہ اپنی شکست کی ذمہ داری ہم پر نہیں ڈال سکتے۔ دھاندلی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ عارفہ خالد نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پانچ پانچ ہزار روپے میں ایک ایک ووٹ کی سودے بازی ہوئی۔