کرک(نیوز ڈیسک) پشاور بنوں جی ٹی روڈ پر مسافر بس کھائی میں گر گئی۔ مسافر بس کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق جب کہ دس کے قریب مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافر بس جو بنوں سے پشاور جا رہی تھی جی ٹی روڈ کے قریب بس کھائی میں جا گری۔ جس سے تین افراد جاں بحق جب کہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔