پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

افغانستان میں فوجی آپریشن اور مذاکرات کے ذریعے ہی امن ممکن ہے، ملیحہ لودھی

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن فوجی آپریشن اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔اپنے ایک بیان میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں افغانستان میں دوبارہ امن کی بحالی پر زور دیا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے زور دیا کہ افغانستان میں جاری جنگ کا سیاسی حل نکالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے افغان حکومت کی مدد کو تیار ہے لیکن امن مذاکرات کی بحالی کے لئے افغان حکومت کو اسلام آباد سے باضابطہ درخواست کرنی ہوگی۔ افغان حکومت کو بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور افغانستان کو پاکستان کے خلاف بیانات بند کرنے ہوں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرتے وقت افغان حکومت سے تعاون کا کہا تھا، افغان حکام سے کہا تھا کہ افغانستان فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ختم کیا جائے، افغانستان کو بھی دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے چاہئیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…