بیلہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹر ک میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور خواتین ،بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر بیلہ کےقریب ویل پٹ کے مقام پر پیش آیا۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور سامنے سے آنے والے ٹر ک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے میں شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال ر وانہ کردیاگیا ہے۔