لاہور( نیوزڈیسک) سپریٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور شہرام توقیر کو دھمکی آمیز خیز خط موصول ہوا ہے ، جیل کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ، خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی کو بھی مزید بڑھاتے ہوئے ملاقاتوں سے روک دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور شہرام توقیر کو مبینہ طور پر داعش کی جانب سے دھمکی آمیز خیز خط موصول ہوا ہے ۔خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ داعش چند روز میں جیل پر حملہ کرے گی۔ جیل حکام کے مطابق دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی کو بھی مزید بڑھاتے ہوئے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی روک دیا گیا ہے ۔