اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کے 76فیصد شہریوں کی رائے میں خواتین کو گھریلو امور تک محدود رہنا چاہیے جبکہ ملکی امور مردوں پر چھوڑ دینے چاہئیں ۔گیلپ پاکستان نیشنل سروے کے دور ان 21فیصدافراد کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سوچ درست نہیں جبکہ تین فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا ۔گیلپ پاکستان کے مطابق یہی سوال جب 1998ءمیں کیا گیا تھا تو لوگوں نے ساٹھ فیصد تک رائے دی تھی کہ خواتین کو گھریلو امور اور مردوں کو ملکی امور چلانے چاہئیں جبکہ پندرہ سال بعد اس تعداد میں 16فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔