اسلام آباد (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے اسلام آباد میں اطلاعاتی مرکزی میں سکول کے بچوں کے درمیان انسانی حقوق کے حوالے سے پوسٹرز مقابلے کااعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں کو انسانی حقوق سے آگاہ کر نا ہے مقابلے میں پرائمری سکولوں کے پانچ سے گیارہ سال اور سکینڈری سکول کے بارہ سے اٹھارہ سال تک کی عمر کے بچے حصہ لے سکتے ہیں ۔یہ مقابلہ انسانی حقوق کی مہم کے سلسلے میں کرایا جارہاہے اور جیتنے و الے پوسٹر کو چھاپ پر دنیا بھر میں عام کیا جائیگا مقابلے کےلئے انٹری [email protected]پر چوبیس جنوری پر بھجوائے جاسکتے ہیں یہ مقابلے اقتصادی ¾ سماجی اورثقافتی حقو ق اور شہر ی و سیاسی حقوق کے بارے میں عالمی سمجھوتوں کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کرائے جارہے ہیں ۔یو این آئی سی کی ڈائریکٹر ویٹوریو کاما روٹانے کہاکہ اس مقابلے سے بچوں کو انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی اور پاکستان کو عالمی سطح پر نمائندگی اور انسانی حقو ق کی عالمی مہم میں شرکت کا موقع ملے گا ۔