اسلام آباد(نیوزڈیسک)رینجرزنے کراچی میں ملٹری پولیس کے شہیدہونے والے جوانوں کے قاتلوں کی نشاندہی کے لئے 25لاکھ کاانعام رکھ دیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے بارے میں جوشہری اطلاع فراہم کریں گے ان کو25لاکھ انعام دیاجائے گااوران افرادکانام بھی صیغہ رازمیں رکھاجائے گا۔