اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان نے گورڈن کالج میں تعلیم حاصل کی ہے اورانہون نے وزیراعظم نوازشریف کوپستول تحفے میں دیاہے ۔اس سے پہلے اسحاق خان کوبھی میں نے مشورہ دیاتھاکہ وہ نوازشریف کوایک گولی والاپستول نہ دیں ۔شیخ رشید نے کہاکہ لیفٹینٹ جنرل رضوان کوچاہیے تھاکہ وہ نوازشریف کوئی کتاب تحفے میں دیتے ،حکایت سعدی دیتے یااقبال کی کوئی کتاب دیتے ۔شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف ایک دن اس پستول سے گولی ایک ناایک دن ضرورماریں گے ۔