لاہور(نیوزڈیسک)علیحدگی کے بعد ریحام خان کا پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو اور اس کا قسطوں میں نشر ہونا عمران خان اور پی ٹی آئی کے لئے اضطراب کاباعث بن گیا ؟۔ پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل نے ریحام کا لندن میں انٹر ویو میں ریکارڈ کیا ہے جسے قسطوں میں نشر کیا جارہا ہے ۔ انٹر ویو کی دو اقساط نشر ہو چکی ہیں جس میں ریحام نے اپنی ابتدائی زندگی سے لے کر عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد کے حقائق پر روشنی ڈالی ہے ۔ انٹر ویو کی تیسری قسط آج بدھ کو آن ائیر کی جائے گی جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔