اسلام آباد(نیوزڈیسک)میئر کے انتخاب کے لئے چھبیس نشستیں درکار ہیں، ن لیگ میئر کے لیے مزید پانچ آزاد امیدواروں کی حمایت کے حصول کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ ایسے میں طارق فضل چوہدری، جن پر ظفر علی شاہ نے الزامات کی بوچھاڑ کی ہے، کے ماموں چودھری مطلوب میئر کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ چکے ہیں۔ -دوسری جانب تحریک انصاف کی بھی پوری کوشش ہے کہ وہ یہ تعداد پوری کرکے دارالحکومت پر اپنی حکومت قائم کرلے۔