اسلام آباد( نیوزڈیسک) اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات،عمران خان کے اعلان پرحکمران جماعت گھبراگئی ۔اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں عمران خان کے انتہائی اقدام نے نوازحکومت کے رہنماﺅں کی نیندیں حرام کردیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے 7یونین کونسلوں کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کم سے کم 7یونین کونسلوں کے نتائج میں گڑ بڑ کی گئی اور ان کے نتائج ہمیں نہیں دیئے گئے۔ ہمیں ان کے نتائج چینلز سے پتہ چلے۔ انہوں نے نتائج میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دھاندلی کی راہ ہموار کی گئی اور ہماری جیت کو ہار میں بدلا گیا ہم اس کیخلاف الیکشن کمیشن میں جائینگے۔