جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلا م آبادکامیئرکس جماعت کاہوگا؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسکا)اسلا م آبادکامیئرکس جماعت کاہوگا؟وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 21 نشتوں کے ساتھ پہلے، تحریک انصاف 15 نشستوں کے حاصل کرکے دوسرے اور 14 آزاد امیدوار کامیاب ہیں جب کہ شہراقتدار میں میئرلانے کے لئے دونوں جماعتوں کے درمیان ٹھن گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کل ہونے والے انتخابات میں چیئرمین کی 50 نشستوں میں سے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) 21 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ تحریک انصاف 15 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور کامیاب ہونے والے 14 آزاد امیدوار ہیں۔ شہراقتدارمیں میئر لانے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے کوششیں تیزکردیں اور دونوں جماعتوں کا انحصار آزاد امیدواروں پر ہوگا۔ اسی سلسلے میں تحریک انصاف نے اپنا میئرشپ پر حکمت عملی طے کرنے کے لئے مرکزی دفتر میں اجلاس طلب کرلیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی زیرصدارت مرکزی دفتر میں اجلاس ہوگا جس میں نومنتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین شرکت کریں گے جب کہ اس موقع پر شہراقتدار میں میئرشپ کے لئے حکمت عملی طے کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔
دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں برتری حاصل کرنے والی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھی شہراقتدار میں اپنا میئر لانے کے لئے کوششیں تیز کردیں اور غالب امکان ہے کہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد (ن) لیگ میں ہی شامل ہوگی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…