اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ضیا اللہ آفریدی کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے دلائل پیش کئے تاہم عدالت نے ان کی درخواست خارج کر دی۔ خیبر پختونخواہ کے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیاتھا۔