اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

حکومتی ممبر اسمبلی کو جرمانہ ،وجہ کیا بنی وہ بھی سامنے آگئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(آن لائن) الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج رشید قمر نے کیس کی سماعت کی۔ٹربیونل کی ہدایات کے باوجود خواجہ سلمان رفیق اپنی شہادت قلمبند کرانے کے لئے ٹربیونل کے روبرو پیش نہ ہوئے۔تحریک انصاف کے ناکام امیدوار مراد راس کے وکیل نے ٹربیونل کو آگاہ کیا کہ خواجہ سلمان رفیق انتخابی عذر داری کو لٹکانے کے لئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور ٹربیونل کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے باوجود اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے پیش نہیںہو رہے۔جس پر الیکشن ٹربیونل نے شہادت کے لئے پیش نہ ہونے پر ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت چار دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…