اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ کمی کا اطلاق ماہانہ 300 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔