بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

داتا دربار کے عرس پرپھر وہی کام ہوگیا جو پچھلے کئی سالوں سے ہوتا چلا آرہاہے

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)داتادربارکا عرس شروع ہوتے ہی دربار کے گردونواح میں جرائم پیشہ عناصرنے اپنے ڈیرے ڈال لیئے ہیں۔منشیات فروشی جوئے خانہ اور منی قحبہ خانہ نے متعلقہ پولیس کی مدد سے اپنا کام شروع کردیاہے۔جبکہ جیب تراشوں کے کام میں کمی ہوگئی اور متعلقہ پولیس کی سرپرستی اور آشیرباد حاصل ہورہی ہے۔جبکہ بافیر اور باوثوق زرائع کے مطابق دربارکے اردگرد ہوٹلوں میں بغیرشناختی کارڈ کمرے بھی کرائے پردیئے جانے لگے۔جس کا حصہ متعلقہ پولیس دربارکوایڈوانس وصول ہوجاتاہے۔منشیات فروشی دربارکے نزدیک چھوٹے چھوٹے ہوٹلوں میں سرعام ہورہی ہے۔جبکہ دربارپرآئے ہوئے ملنگوں کی آٹ میں منی قحبہ خانے بھی اپنا کام کررہے ہیں۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرجبکہ داتا دربارکے اردگردسکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجودپیشہ ورملزمان اپنے کام کو متعلقہ پولیس کی مدد سے بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی داتادربارکے عرس میں آنیوالے انسانوں کو لوٹنے اورجیب تراشی کا بازارگرم کرنے میں پولیس کا تعاون حاصل نہ ہوتوجرائم پیشہ عناصر کبھی بھی کامیاب نہ ہوسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…