ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،گیم پلٹ گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،گیم پلٹ گئی،پہلے تحریک انصاف کی کلین سویپ کی خبروں کے بعد آنے والے نتائج کے مطابق دارالحکومت کے 50 حلقوں کے مکمل غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون 21 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر آ گئی۔ اس کے مدمقابل تحریک انصاف نے 17 نشستیں حاصل کیں جبکہ 12 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ یوسی 25 پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے بھتیجے عتیق خٹک پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔ یوسی 22 میں ن لیگ کے ایم این اے طارق فضل چودھری کے ماموں مطلوب حسین جیت گئے۔ جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر وائس چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔ ن لیگ کے ایم این اے ملک ابرار کے برادر نسبتی واجد ایوب یوسی 47 ترنول سے جبکہ یوسی 50 سے سابق ایم این اے انجم عقیل کے کزن طاہر محمود خان ن لیگ کی ٹکٹ پر کامیاب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار کو عمران خان کی رہائش بنی گالہ کے حلقے سے شکست ہوگئی یہاں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…