جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھولا گجر قتل کیس ،اہم شخصیت کو بے گناہ قراردیدیاگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد/لاہور(نیوزڈیسک)لاہور (بھولا گجر قتل کیس میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیدیا گیا،پولیس نے دوبارہ تفتیش میں نوید کمانڈو کے اعتراف جرم پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف بیانات کو ناکافی شواہد قرار دیتے ہوئے رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروا دی ۔ذرائع کے مطابق تفتیشی آفیسر عرفان اللہ خان کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوید کمانڈو نے پولیس اور عدالت کو اعتراف جرم کا بیان دیا کہ اس نے بھولا گجر کو قتل رانا ثنا اللہ کے کہنے پر کیا اور عدالت نے اسی بیان کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کا کہا جس پر وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران سمیت 21 افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوید کمانڈو اپنے الزامات کا ثبوت فراہم نہیں کر سکا اور وزیر قانون سمیت دیگر افراد کے اس قتل کیس میں ملوث ہونے بارے شواہد نہیں ملے ۔ پولیس کو عدالتی مثل کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور عدالت ذرائع کے مطابق دودسمبر کو تفتیشی آفیسر ایس ایس پی آپریشنز کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوئری رپورٹ جمع کروانے سے پہلے ایس ایس پی آپریشنز نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو اعتماد میں لیا جس کے بعد رپورٹ عدالت میںجمع کرائی گئی ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…