جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی وزیر اعظم کا دکھاوا،نواز شریف کا کا صاف جواب

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک)بھارت میں انتہا پسندی کو ہوا دینے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس میں ”جیسا دیس ویسا بھیس “پر عمل کر تے ہوئے عالمی رہنماﺅں کے سامنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملنے پہنچ گئے تاکہ انتہا پسندی کے فروغ کی حمایت کا تاثر زائل کیا جاسکے ¾پاک بھارت وزرائے اعظم کو قریب دیکھ کر دنیا بھر کے میڈیا کی کیمروں کا رخ دونوں شخصیات کی طرف ہوگیا جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ¾ پاکستان کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق عالمی موحولیاتی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ملاقات کےلئے اچانک وزیر اعظم نواز شریف کے پاس چلے گئے اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے گرم جوشی سے مصالحہ کیا اور ایک ہی صوفے پر بیٹھ گئے ۔غیر رسمی ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے مختصر ملاقات میں دونوں رہنما ﺅں نے کچھ دیر گفتگو بھی کی مبصرین کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نواز شریف کے پاس چل کر ملاقات کےلئے جانے کا مقصد عالمی رہنماﺅں کے سامنے اپنا اور اپنی حکومت کاسافٹ امیج پیش کر نے کی کوشش تھا تاکہ حالیہ دنوں میں ان کی حکومت پر لگنے والا انتہا پسندی کے فروغ کا داغ دھویا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی وزیراعظم سے ملاقات کے خواہشمند تھے ملاقات کے دور ان نریندر مودی نے پاکستان سے بہتر تعلقات قائم کر نے کااظہار کیا جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان بھار ت سے بہتر تعلقات چاہتا ہے تاہم پاکستان کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا نواز شریف نے پاکستان پرامن ہمسائیگی چاہتا ہے ۔واضح رہے کہ عالمی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی کے دور میں بھارت میں مذہبی عدم برداشت کو فروغ ملا ہے اورانتہا پسندی بھارتی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے بھارتی وزیر اعظم جیسے ہی وزیراعظم نواز شریف کے پاس پہنچے تو عالمی میڈیا کے کیمروں کا رخ بھی دونوں شخصیات کی جانب سے مڑ گیا ۔سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گرمجوشی دیکھی گئی جس کا اثر دونوں ممالک کے تعلقات پر پڑنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…