جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریحام خان کی والدہ کاتعلق کس جماعت اورتایاکس کون سے عہدے پرتھے

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کہاہے کہ مجھ میں میرے خاندان کے سیاست کے جراثیم موجود ہیں۔ میری والدہ مسلم لیگ (ق) سے منسلک رہی ہیں۔ میرے تایا ضیائالحق کے دور میں گورنر رہ چکے ہیں۔ریحام خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں سیاست میں آنے کاادارہ ہے کیونکہ میرے خاندان میں سیاست کے جراثیم ہیں ، ریحام خان نے کہا کہ کم عمری میں شادی کی وجہ سے تعلیم ادھوری رہ گئی لیکن میں راتوں کو چھپ کر پڑھتی تھی اور اپنی بیچلر کی ڈگری مکمل کی۔ پہلی طلاق کے بعد میرے پاس صرف تین سو روپے تھے ، بینک اکاﺅنٹ نہ ہونے کی وجہ سے میرے پاس کریڈٹ کارڈ بھی نہیں تھا۔ اس دوران میرے اوپر بہت مشکل وقت تھا لیکن میں نے انگلینڈ کی سخت سردی میں بہت محنت کی۔روزگا ر کے حصول کے لئے آن لائن اور ٹیلیفون پر رابطے کرتی تھی۔ مجھے پہلی نوکری ایک ٹی وی چینل پر لیگل معاملات سے متعلق کو ہوسٹ کے طور پر ملی لیکن میرا کام دیکھنے کے بعد میزبان کی چھٹی کر کے مجھے رکھ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری ڈگری کو جعلی کہا جاتا ہے لیکن مجھے براڈ کاسٹنگ کی ڈگری کی وجہ سے ہی نوکری ملی تھی۔آغاز پر مجھے معاوضہ بھی نہیں ملا لیکن میں نے ٹی وی انتظامیہ کو واضح کہا کہ میں شوق میں ٹی وی پر نہیں آرہی آپ دو ہفتے تک دیکھیں اگر آپ میرا کام پسند آئے تو معاوضہ دیں اور دو ہفتے بعد انہیں دوبارہ اس کی یاددہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بی بی سی میں نوکری ملی جو صبح چار بجے سے دوپہر بارہ بجے تک تھی اور اس میں مجھے بچوں کو دینے کے لئے وقت مل جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد بی بی سی میں مستقل ملازمت مل گئی۔۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خاندان میں سیاست کے جراثیم موجود ہیں۔ میری والدہ مسلم لیگ (ق) سے منسلک رہی ہیں۔ میرے تایا ضیائالحق کے دور میں گورنر رہ چکے ہیں



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…