اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کے سینئیر رہنما ظفر علی شاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آںے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب موصول ہونے والےتازہ ترین نیتجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما ظفر علی شاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ ظفر علی شاہ یونین کونسل 30 سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔