اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریحام خا ن نے کہاہے کہ مجھے پہلی طلاق کے بعدمالی مسائل برداشت کرناپڑے ۔ریحام خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں ٹی وی پرنوکری کے لئے براڈکاسٹنگ کاکورس کیا۔انہوں نے کہاکہ جب مجھے پہلی طلاق ملی تومیرے پاس صرف 300روپے تھے اورمیراکوئی کریڈٹ کارڈیااکاﺅنٹ نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے بہت سخت سردی میں بھی لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ لے کرکلاسیں اٹینڈکیں اورشروع میں مجھے معاوضہ نہیں ملتاتھا۔