جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف اورفضل الرحمان پرکتنے مقدمات ہیں ،عمران خا ن نے بھرے جلسے میں بھانڈاپھوڑڈالا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر نیب کے بارہ مقدمات ہیں اور اسی طرح کی صورتحال آصف زرداری ، ایم کیو ایم اور فضل الرحمن سمیت دیگر پر بھی مقدمات ہیں اور اےسے لوگوں نے ملک وقوم کی کیا خدمت کرنی ہے ۔پیرس روڈ سیالکوٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کاعزیز محسن لطیف این اے122کے الیکشن کے وقت اسی حلقہ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہارگیاتو اس نے دھاندلی کا الزام لگادیا حالانکہ دھاندلی کا الزام تو تحریک انصاف بھی لگاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق گورنر چوہدری سرور کل ریٹرننگ آفیسر کی دھاندلی کے بارے میںریکارڈنگ سنائیں گے اور بتائیں گے کہ حقیقت کیا ہے اورپریشر کون ڈالتا ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نے دھاندلی کے زرےعے شکست دینی ہے اورہم نے دھاندلی نہیں ہونے دینی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تھکا نہیں ہوں بلکہ میں آپ کاساتھ نہ چھوڑنے کا وعدہ کرتا ہوں اس لئے قوم 5دسمبر کو ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کو شکست فاش دیں اور سیاسی میدان سے آﺅٹ کردیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ موٹر وےے سمیت ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کھائی جارہی ہے اور یہ حکمرانوںکا اصل ٹارگٹ جنہیں نہ تو پاکستان سے دلچسپی ہے اور نہ ہی انہیں قوم کے مسائل حل کرنے سے دلچسپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم غیور ہے جو ملک وقوم کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے لیکن سازشیں کرنے والے ان کو تنگ کررہے ہیں اس لئے قوم ان کا مقابلہ دلیری سے کرے ۔ قبل ازیں عمران خان وی آئی پی فیکٹری ہیلی کاپٹر پر آئے اور وہاں سے انکو ریلی کی شکل میں پیرس روڈ پر لاےا گیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…