جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

آٹھ نشتوں کانتیجہ آگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی الیکشن کےغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسلام آباد کی 550 نشستوں میں سے 8 نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 4 ،ن لیگ نے 2،پیپلز پارٹی 1اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں انتخاب کے دوران 300جنرل کونسلز کی نشستوں سے پانچ امید وار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔دس یونین کونسلز میں دس اقلیتی امید وار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں 650 نشستوں پر دو ہزار 396 امیدواروںنے حصہ لیا۔ یونین کونسلز چیئر مین کے لئے 255 جنرل نشستوں پر ایک ہزار 210، خواتین کی نشستوں پر351 ، کسان اور مزدوروں کی نشستوں پر 248 امیدوار میدان میں ہیں۔ نوجوانوں کی نشستوں پر 230 اور اقلیتی نشستوں پر 102 امیدوار معرکے میں شامل ہیں۔112 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور پولیس کو تعینات کیا گیا ۔ خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر ایک ہزار خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کی گئیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے پولنگ کا انعقاد انتہائی پر سکون ماحول میں ہوا تاہم ٹرن آوٹ صرف بہت صر ف30فیصد رہا ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو ہر ممکن مدد دینے کی کوشش کی ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے اور انتظامات کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں پندرہ سے زائد مختلف شکایات موصول ہوئیں ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…